Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کراچی: مسکن چورنگی پر دھماکا،5 افراد جاں بحق

کراچھی: مسکن چورنگی پر کراچی یونی ورسٹی کے گیٹ کے نزدیک قائم النور اپارٹمنٹ کی عمارت کے گراؤنڈ فلور میں دھماکا ہوا۔ اپارٹمنٹ کی عمارت کے نیچے بینک سمیت کئی دکانیں موجود ہیں۔دھماکے سے شدید نقصان ہوا۔دھماکےسےمتاثرہ عمارت 2 منزلہ تھی اور اس میں کئی افراد رہائشی تھےجبکہ دھماکے کے وقت بینک میں عملہ اور دیگر افراد موجود تھے۔

پولیس اور رینجرز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکھٹے کرنے اور ملبہ ہٹانے کا کام شروع کردیا۔ دھماکے کے بعد عمارت کا ملبہ نیچے کھڑی گاڑیوں پر گرنے سے بھی نقصان ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ گیس کا دھماکا ہے۔ تاہم ابھی کوئی واضح بات کہنا قابل از وقت ہے۔ زخمیوں کوعباسی شہید اسپتال اور جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اورعلاقےمیں بھگدڑ مچ گئی،قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ عوام اور طلباء کی بڑی تعداد جائے حادثہ پرپہنچ گئی جن کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.