Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

جلال آباد: پاکستانی قونصلیٹ کے قریب بھگڈر مچنے سے خواتین سمیت 15 افراد جاں بحق

افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا حاصل کرنے کےلیے جمع ہونے والے ہجوم میں بھگدڑ سے کم از کم 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ خیبر نیوز کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں پیش آئے اس واقعے میں 9 خواتین سمیت 3 مرد بھی زخمی ہوئے۔  آج صبح جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ویزا ٹوکن حاصل کرنے کےلیے تقریباً 3000 افغان شہری جمع تھے جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔

قونصل خانے کی کھڑکی کھلتے ہی ٹوکن حاصل کرنے کے خواہشمندوں کا یہ ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد پیروں تلے کچل کر مارے گئے۔ ایک مقامی افغان عہدیدار نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین کے علاوہ بزرگ شہریوں کی تعداد زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال لاکھوں افغان شہری علاج معالجے، تعلیم، کاروبار اور تجارت کی غرض سے پاکستان کا رُخ کرتے ہیں جبکہ اس وقت بھی پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.