Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

موٹروے ریپ کیس: متاثرہ خاتون نےملزم عابد کی شناخت کرلی

لاہور: گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون نے دونوں ملزموں عابد ملہی اور شفقت کو شناخت کرلیا ، ملزمان کی شناخت پریڈکی کارروائی کیمپ جیل میں کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت کو متاثرہ خاتون کے سامنے لایا گیا، جس کے بعد دونوں ملزمان کو متاثرہ خاتون نے پہچان لیا، ملزمان کی شناخت پریڈ کی کارروائی کیمپ جیل میں مکمل کی گئی ۔پولیس نے ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے کے بعد شناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کیا تھا جبکہ دوسرا ملزم شفقت اس وقت جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے ۔

واضح ہے کہ 9 ستمبر کو ملزم شفقت نے عابد علی سے مل کر گجرپورہ میں خاتون سے دوران ڈکیتی زیادتی کی تھی، جس کے بعد پولیس نے شفقت گرفتار کیا، دوران تفتیش شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ 9 ستمبر کو وہ اور عابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے تھے، پہلے خاتون سے لوٹ مار کی، اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مرکزی ملزم عابد ملہی کو واقعہ کے ایک ماہ بعد پولیس نے خود گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ ملزم شفقت علی کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.