Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ

ڈی آئی خان میں شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کے معاملے پر مبینہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ پہاڑپور کی پولیس کے مطابق ماہ ستمبر میں درج رپورٹ پر تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون نے رپورٹ میں پانچ ملزمان پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں الزام لگایا کہ 30 اگست کو ملزمان زیادہ اجرت کا جھانسہ دے کر اسے اور اس کے شوہر کو ٹانک لے گئے جہاں 5 ملزمان نے اسے 10 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیان کی روشنی میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.