Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اسلام آباد نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کا تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے پشاور اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نیکٹا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بم اور خودکش دھماکوں سے سیاسی اور مذہبی قیادت کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، ان اطلاعات پر 21 اکتوبر کو بلوچستان میں کارروائی کرکےدہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز میں کارروائی کے دوران 8 آئی آئی ڈیز برآمد کی گئیں، یہ بارودی مواد کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں استعمال کیا جانا تھا۔ نیکٹا نے کوئٹہ اور خیبرپختونخوا میں سخت سیکیورٹی اقدامات کی سفارش کی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اگلا جلسہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں شیڈول ہے جس سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.