Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا 25اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقد ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی گئی

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ پی ڈی ایم کو جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کا فٹ بال گراؤنڈ فراہم کر دیا گیا ہے جہاں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے بھی حکومتی پیش کش قبول کرتے ہوئے جلسہ ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراؤنڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نیکٹا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں دہشتگرد حملوں کی تیاری کر رہی ہے۔ دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ اس سے قبل پی ڈی ایم گوجرانوالہ اور کراچی میں بھی جلسہ منعقد کر چکی ہے۔ گزشتہ روز نیکٹا نے سیکیورٹی الرٹ جاری کیا تھا جس میں اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

نیکٹا نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق قمر دین کاریز سے برآمد ہونیوالا بارودی مواد کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا۔ اتھارٹی نے سیاسی اور مذہبی اجتماعات کی سیکیورٹی بڑھانے کی بھی سفارش کر دی۔

نیکٹا کے مطابق دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہے جبکہ کالعدم تنظیم کوئٹہ اور پشاور میں سایسی اور مذہبی قائدین پر حملہ کرسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.