Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: دیر کالونی میں مدرسہ میں دھماکہ ،7 بچے شہید ، 70 زخمی

مدرسہ کو شیخ رحیم اللہ چلا رہے ہیں جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔

پشاور: دیر کالونی میں مدرسہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 بچے شہید اور 70 زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعداد بچوں کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں زیادہ ترتعدادبچوں کی ہے، جن کی عمریں 9 سے 15 سال ہیں ، دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے حادثے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شواہدجمع کرناشروع کردئیےہیں۔ پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں 70 افرادکو  منتقل کیا گیا ، جس میں سے 40 بچے شامل ہیں ، جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہیں، لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے۔ جس وقت دھماکہ ہوا ، اس وقت 50 بچے مدرسے میں موجود تھے، دھماکہ اتنا روز دار تھا کہ پوری عمارت لرز اٹھی، دھماکے کےوقت درس قرآن جاری تھا۔

ایس پی وقاراحمد نے بتایا کہ نماز کےبعدمسجد میں درس قرآن کااہتمام کیاگیا تھا، مدرسے میں آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکےمیں ملوث عناصر کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے، کے پی پولیس نے دہشت گردی کیخلاف لمبی جنگ لڑی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ 4 سے 5 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

پشاور حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مدرسے میں دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ایک شخص مدرسےمیں بیگ رکھ کرفرارہوا،انویسٹی گیشن جاری ہے، الرٹ جاری ہونے کے بعد سے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

یاد رہے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گردی کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کوئٹہ اور پشاور میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہی ہے ، دہشت گرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.