Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز

میرے بیان کو بھارتی میڈیا نے غلط انداز اور توڑ مروڑ کر پیش کیا، ایاز صادق

 اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کی کہی ہوئی بات معافی سے آگے نکل چکی ہے، اب قانون اپنا راستہ لے گا جب کہ ریاست کو کمزور کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کی سزا ایاز صادق اور ان کے حواریوں کو ضرور ملنی چاہیے۔

دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ میرے بیان کو بھارتی میڈیا نے سیاق و سباق سے ہٹ کر غلط انداز اور توڑ مروڑ کر پیش کیا اور وہ باتیں مجھ سے منسوب کیں جو میں نے نہیں کہیں، ہم ابھی نندن کو فوری واپس کرنے کے خلاف تھے مگر قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بلایا گیا تو اس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کو تو ہمت نہیں ہوئی ان کے ماتھے پر پسینہ تھا ، پریشان تھے ان پر کیا دباؤ تھا ؟ کس کے کہنے پر یہ کر رہے تھے ، یہ انہوں نے ہمیں نہیں بتایا ، عمران خان کو تو اجلاس میں آنے کی ہمت بھی نہ ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہم سے کہا کہ ہم ابھی نندن کو واپس کرنا چاہ رہے ہیں ، قومی مفاد کی خاطر ہم نے یہ کیا ، سول لیڈر شپ کا یہ فیصلہ تھا ، ہمیں اس فیصلے سے اتفاق نہیں تھا۔ ایاز صادق نے کہا کہ ابھی نندن کو واپس کرنے کی ہمیں کوئی جلدی نہیں تھی ، انتظار کیا جا سکتا تھا لیکن قومی مفاد میں یہ فیصلہ کیا مگر عمران خان نے جو فیصلہ کیا اس میں سول لیڈرشپ کی کمزوری نظر آئی ، سول حکومت اور عمران خان نے اس موقع پر کمزوری دکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.