Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ترکی اور یونان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی

ترکی اور یونان میں زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں جس کے ملبے تلے اب بھی سیکڑوں افراد دبے ہوئے ہیں۔ بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف کارکنان اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کی آہ و بکا باہر کھڑے ہوئے لوگوں کو سنائی دے رہی ہے۔

یہ زلزلہ جمعہ کی دوپہر سمندر اور سموس کے ایجین جزیرے میں چھوٹے سونامی کے نتیجے میں آیا جس سے ترکی کے مغربی ساحلی علاقے دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز سموس میں یونان کے علاقے کارلوواسی سے 14 کلومیٹر دور تھا اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کے جھٹکے استنبول اور ایتھنز میں بھی محسوس کیے گئے جس کے بعد دونوں حریف ملکوں کے حکام یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس مٹسوتکیس نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو فون کر کے تعزیت کی۔

سب سے زیادہ نقصان ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہوا جو 30لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اور یہاں موجود بڑے بڑے اپارٹمنٹ ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ ترکی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی کے مطابق زلزلے سے 24 افراد ہلاک اور 800 زخمی ہو گئے جبکہ یونان میں دو کم عمر بچے اسکول سے واپسی پر دیوار گرنے سے ہلاک ہو گئے۔ زلزلے سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے ترک صوبے ازمیر میں زلزلہ سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترک صوبے ازمیر میں زلزلہ کا سن کر بہت دکھ ہوا، مبینہ طور پر متعدد افراد منہدم ہونے والی عمارتوں میں پھنس گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.