Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور، خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے 12 ڈاکٹر، 3 نرسیں کورونا وائرس کا شکار

ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے جاری مہم منسوخ کر دی گئی

پشاور کے معروف خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے عملے میں 12 ڈاکٹروں سمیت کل 16 ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرجیکل بی وارڈ کے 12 ڈاکٹرز، 3 نرسز اور ایک وارڈ اٹینڈنٹ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، کورونا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر سرجیکل بی وارڈ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے کورونا وائرس کنٹرول کمیٹی کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ تمام ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کو گھروں میں کورنٹائن کیا جائے، وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کو دیگر وارڈز شفٹ کیا جائے اور طبی عملے کے کورونا ٹیسٹنگ کے لیے انتظامات کئے جائیں۔

انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے جاری مہم بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایک دن پہلے ہی خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہوئے جو گزشتہ کچھ روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.