Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل یونیورسٹی میں کتب میلے کے دوران دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کابل یونیورسٹی پر حملے میں 25 طلبہ و طالبات شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا کہ ‘کابل یونیورسٹی حملے میں تین افراد ملوث تھے، ان میں سے ایک نے شروع میں ہی خود کو اڑا دیا جبکہ دیگر دو حملہ آوروں کو سیکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا’۔ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا تاہم فورسز نے تمام تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان طارق آریان کے مطابق کئی مسلح دہشت گرد یونیورسٹی میں داخل ہوئے جنہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے روکنے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سے اساتذہ اور طلبہ کو یونیورسٹی سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے وائس آف امریکا افغان سروس کو بتایا کہ دورانِ کلاس چند طلبہ نے کلاس روم میں داخل ہوکر اُنہیں حملے کے بارے میں بتایا، جس کے بعد لوگ یونیورسٹی کے خارجی دروازوں کی طرف بھاگنے لگے۔

دوسری جانب طالبان نے یونیورسٹی میں فائرںگ کے واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا جبکہ داعش نے سوشل میڈیا کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.