Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آسٹریا:ریسٹورنٹ میں فائرنگ اوردھماکہ،7افرادہلاک

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب ریسٹورنٹ میں فائرنگ اور دھماکے سے پولیس افسر سمیت 7 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مسلح نقاب پوش حملہ آوروں کی جانب سے پیر کی رات یہودی عبادت گاہ کے قریب ریسٹورنٹ میں حملہ کیا گیا۔

مقامی ميڈيا نے حملہ آوروں کی تعداد 10 بتائی ہے اور دعویٰ کيا ہے کہ حملے 6 مختلف مقامات پر کيے گئے، جب کہ حملہ آوروں کی جانب سے کئی شہريوں کو يرغمال بنائے جانے کی بھی اطلاعات ہيں۔ آسٹرین حکام نے ایک حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جو پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ ايک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا ليا۔ آسٹریا کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک حملہ آور مفرور ہے۔ یہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ واقعہ کے بعد آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کے سٹی سینٹر سمیت مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، جب کہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں۔ حملہ آوروں کی تلاش اور تعاقب کیلئے ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی جاری ہیں، جب کہ علاقے میں فوجی دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

آسٹریا چانسلر کا حملے پر کہنا ہے کہ یہ نے حملہ دہشت گردی اور گھناؤنی سازش ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف فيصلہ کن کارروائی کريں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.