Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا کے بڑھتے کیسز: بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس طلب

ملک  میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلب کردہ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کے وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں وزرائے تعلیم اپنی شرکت ویڈیو لنک کے ذریعے یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ مختلف تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز تسلسل کے ساتھ رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ سردیوں کی تعطیلات کب دی جائیں؟ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں اپریل سے اگست تک کے تعلیمی سال پر گفتگو ہو گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آٹھویں جماعت کے بچوں کے امتحانات بورڈ کے ذریعے لیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.