Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

لوئردیر میں چلتی گاڑی پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق

ضلع لوئر دیر میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ  کردی جس کے نتیجے میں کے میاں بیوی اور ان کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں پیش آیا ہے جہاں طور منگ سے اوچ شاہ عالم بابا جانے والی ایک کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی۔  فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے جاں بحق جب کہ کار میں سوار مزید 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.