Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ کے نواحی علاقے کاغزئی میں فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ایک تقریب کے دوران اس وقت ہوئی جب 2 گروپ آمنے سامنے آ گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.