Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،نوازشریف اشتہاری قرار

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی

احتساب عدالت لاہورنےسابق وزیراعظم نوازشریف کوپلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں اشتہاری قراردے دیا ہے اور نوازشریف کی حد تک کیس کوریفرنس سےالگ کردیا ہے جبکہ آئندہ سماعت پر نوازشریف کی مکمل جائیداد کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ احتساب عدالت کےجج نےاستفسارکیا کہ کیا نوازشریف یا ان کی طرف سےکوئی پیش ہوا۔احتساب عدالت کو نیب کےوکیل نےبتایا کہ نوازشریف کی طرف سےکوئی پیش نہیں ہوا۔

عدالت نےملزم نوازشریف کوعدالتی اشتہاری قراردےدیا اوران کےدائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے نوازشریف کی جائیداد قرق کرنےکا حکم دے دیا اورنیب اورریونیوڈپارٹمنٹ کوآئندہ سماعت پرجائیداد قرق کرنےکی رپورٹ پیش کرنےکا بھی حکم دیا۔ عدالت کوبتایا گیا کہ نوازشریف کی عدم پیشی سےمتعلق رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروائی گئی اور ان کی طلبی کے اشتہارات بھی جاری کئےگئے۔تیس روز کا وقت گزرنے کے باوجود ملزم نواز شریف پیش نہیں ہوئے۔  عدالت کونیب پراسیکیوٹر نےبتایا کہ نوازشریف پربطوروزیراعلیٰ 1986 میں قواعدسےہٹ کر54 پلاٹ ایک ہی جگہ الاٹ کرنےکا الزام ہے۔ احتساب عدالت نےپلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس پر سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔آئندہ سماعت پرملزمان کوریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.