Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوہاٹ کی معروف ڈانسر چاہت کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ

گذشتہ روز "چاہت" کے باعث شادی کی تقریب میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے

کوہاٹ: محفل موسیقی میں قتل و غارت کے بعد معروف ڈانسر چاہت کو ضلع بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نےڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور ڈی پی او کوہاٹ کو کوہاٹ کے علاقے کاغذی میں شادی کے موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

گزشتہ روز کوہاٹ کے علاقہ کاغزئی میں شادی کی تقریب میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ضیاء اللہ بنگش  واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر علاقہ عمائدین مشران نے معروف ڈانسر چاہت اور اس کے ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں قتل کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا، مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ خان بنگش نے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کو اس معاملے میں ملوث ہونے پر چاہت اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور معاملے میں ملوث ہونے پر مینٹینینس آف پبلک آرڈر کے تحت ضلع بدر کرنے کی ہدایت کی۔ یاد رہے  اس سے قبل بھی معروف ڈانسر چاہت کی وجہ سے 16 جانیں ضائع ہوئیں جس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ دورے کے دوران معززین اور مشران نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں اس قسم کے پروگرامز جن میں غیرقانونی سرگرمیاں ہوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.