Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈیرہ اسماعیل خان: چنگچی رکشہ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان چنگچی لوڈر رکشے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 تک پہنچ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ گزشتہ روز 4 خواتیں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 3 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے جھنگی کے مقام پر لوڈر رکشہ بے قابو ہوکر سی آر بی سی نہر میں جا گرا تھا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے اپنی مدد آپ امدادی کاروائیاں شروع کر دی تھی اور نہر سے 4 خواتین کی نعشیں نکال لی گئیں تھی، مقامی افراد کے مطابق رکشہ ڈرائیور اور 2 خواتین سمیت ایک بچی کو نیم بیہوشی کی حالت میں نہر سے نکال لیا گیا تھا جبکہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری تھی جن کو بھی نہر سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.