Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا کیسز میں اضافہ: مزارات اور سینما گھر فوری بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

20 نومبر سے صرف 500 افراد کی حد کے ساتھ بیرونی شادیوں کی اجازت ہو گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول نے ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مزارات، تھیٹر اور سنیما گھر فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں پاکستان میں کورونا کی صورت حالا کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سمیت ملک میں وبائی مرض کے اعداد و شمار اور پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی تجویز بھی دی گئی جب کہ ہائی رسک ایریاز میں کورونا پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش بھی کی گئی۔ اجلاس میں ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

این سی او سی کے اجلاس میں مزارات، تھیٹر اور سینما گھروں کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ 20 نومبر سے صرف 500 افراد کی حد کے ساتھ بیرونی شادیوں کی اجازت ہو گی۔ این سی اوسی نے کئی ماہ سے اب تک مساجد میں ایس او پی کی تعمیل کو سراہا۔

سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز سے ہلاکتوں کی تعداد 7021ہو گئی ہے جب کہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 48 ہزار 184 تک جا پہنچے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.