Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی آر ٹی پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر250 روپے کر دی گئی

بس ریپڈ ٹرانزٹ  پشاور کے سفری کارڈ کی قیمت 100 روپے سے بڑھا کر250 روپے کر دی  گئی ہے۔ٹرانس پشاور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفری کارڈ کے 100 روپے بیلنس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔  ٹرانس پشاور کے ترجمان کے مطابق بی آر ٹی سروس کے آغاز  پر 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد سفری کارڈ مفت تقسیم کیے گئے تھے لیکن کارڈ کی قیمت 100 روپے رکھی گئی تھی جو بیلنس کی صورت میں صارفین کو فراہم کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ پشاور میں ٹرانسپورٹ کا منصوبہ بی آر ٹی تحریک انصاف کے گزشتہ دورِ حکومت میں سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک نے شروع کیا تھا جو کئی تاریخوں کے باوجود مکمل نہیں ہو  سکا تھا۔

اکتوبر 2017 میں شروع ہونے والے اس منصوبے کو خیبر پختونخوا حکومت نے 6 ماہ کے اندر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جب کہ منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 49 ارب روپے لگایا گیا لیکن منصوبے پر 71 ارب روپے سے بھی رقم خرچ ہوئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.