Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس

اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں کئی وفاقی وزراء، مشیران اور معاونین نے بھی شرکت کی۔  اجلاس میں قومی امورپر مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کے بیانیے، ملکی معیشت اور مہنگائی پر غور کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ترجمانوں کو ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کرنے کی ہدایت کی. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی، ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق ہم گلگت بلتستان الیکشن جیت رہے ہیں، ترجمان قومی بیانیے کو فروغ دیں اور اپوزیشن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں۔ خیال رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہونے ہیں اور ملکی سیاسی قیادت گلگت میں انتخابی مہم میں سرگرم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.