Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کشمور میں ماں، بیٹی کے گینگ ریپ کا مرکزی ملزم ہلاک

سندھ اور بلوچستان کی صوبائی سرحد کے قریب ضلع کشمور کے علاقے آر ڈی 109 میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ماں اور کمسن بچی کا ریپ کرنے والا مرکزی ملزم ملک رفیق ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع  کے مطابق ملک رفیق کو شریک ملزم خیراللہ بگٹی کو گرفتار کرنے کے لیے بلوچستان اور سندھ کے صوبائی سرحد میں بخش پور تھانے کی حدود میں واقع علاقے میں لے جایا گیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچتے ہی خیراللہ بگٹی نے فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں ملک رفیق موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ خیراللہ بگٹی کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔

ایس ایس پی کشمور امجد علی شیخ کے سوشل میڈیا بیان کے مطابق ملک رفیق فائرنگ کے تبادلے کے دوران خیراللہ کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔ کشمور پولیس کے ترجمان نے لکھا کہ ملک رفیق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کا کہنا تھا کہ بچی کے ڈی این اے کے لیے نمونے موصول ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون اور ان کی کمسن بیٹی کو کشمور بلانے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.