Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

گلگت بلتستان انتخابات:پی ٹی آئی کی برتری،غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 17 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوگئے۔ غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 6 نشستوں پر آزادامیدوار، 6 پر پی ٹی آئی، 4 پر پیپلزپارٹی اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں  جب کہ 6 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔ 2 حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں  اور 2 میں ن لیگ کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے جب کہ ایک حلقے میں پیپلزپارٹی اور ایک میں جے یوآئی (ف) کے امیدوارو کو سبقت حاصل ہے۔

جی بی اے 1، گلگت 1 میں پی پی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 2 گلگت2  سے پی پی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فتح اللہ 6229 ووٹ لے کر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے4 نگر 1 سے پی پی کے امجد حسین 6104 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے5  نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی اے 6 ہنزہ سے پی ٹی آئی کے عبیداللہ 5624 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے7 اسکردو ایک سے پی ٹی آئی کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 8 اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمدکاظم 7534 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 9 اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔

جی بی اے 10اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔ اورپی ٹی آئی کے وزیرحسن 3344 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 11 کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 دوسرے نمبرپر رہے۔

جی بی اے 12 شگر سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجا اعظم خان 10349 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 14 استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی پی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔

جی بی اے 15 دیامر 1 سے آزادا میدوار شاہ بیگ آگے اور دوسرے آزاد امیدوار دل پذیر خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 16 دیامر 2 سے مسلم لیگ ن کے محمدانور 5063 ووٹ لے کر آگے اور ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار عطاءاللہ 4582 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپرہیں۔

جی بی اے17 دیامر3 سے پی ٹی آئی کے حیدر خان 5389 ووٹ لےکر آگے ہیں اور جے یو آئی کے رحمت خالق 5162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 18 دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبرخان 6793 ووٹ لےکر آگے ہی اور  آزاد امیدوارکفایت الرحمان 5900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

جی بی اے 19 غذر  ایک سے  آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کے  ظفر محمد 6128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

جی بی اے 22 گانچھے ایک سے آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  یہاں سے پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر آئے۔

جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمیدکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی 329 6ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

جی بی اے 24 گانچھے 3 سے پی پی کے محمداسماعیل 6204 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور  پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

گلگت بلتستان کے انتخابات میں 7 حلقوں کے مکمل نتائج آنا باقی ہیں جن میں سے تین حلقوں میں پی ٹی آئی کے امیدوار آگے اور دو حلقو ں میں ن لیگ جب کہ ایک ایک حلقے میں پی پی اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار آگے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.