گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔وفاقی وزیر اسد عمر

پاکستان نے کووِڈ 19 ویکسین کی خریداری کیلئے 10 کروڑ ڈالر مختص کردیے

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں کورونا ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔نیشنل کمانڈ سینٹر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ این سی او سی نے 300 سے زائد لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہ دینےکافیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں اور معیشت کا تحفظ چاہتے ہیں تو بطور لیڈر ہمیں خود پر پابندی لگانا ہوگی۔

دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے 10 کروڑ ڈالر مختص کرتے ہوئے ویکسین کی فوری خریداری کے لیے پیشگی ادائیگی کی اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات مثلاً بزرگ شہری، ماہرین صحت اور اس مہلک بیماری سے لڑنے والے لوگوں کو ویکسین کے لیے ترجیح دی جائے گی جو کہ رواں موسم سرما میں محدود تعداد میں دستیاب ہوگی۔

تاہم اب تک کسی کمپنی نے ویکسین کی لاگت کا اعلان نہیں کیا ہے، مزید یہ کہ کسی ایک کمپنی کو بھی ویکسین فروخت کرنے کی منظوری نہیں دی گئی کیوں کہ کلینکل ٹرائل کا ڈیٹا محدود ہے۔

AkhbarekhyberBreaking NewsKhyber PakhtunkhwaKhyber Pakhtunkhwa newsKP NewsKPK NewsLatest News PakhtunkhwaNews AlertNews FlashPashto News Head LinesPeshawar newsUrduUrdu News about KPUrdu News Updates
Comments (0)
Add Comment