تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا

فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر شفقت دوپہر ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور بڑھتے کیسز کے پیش نظر اسکول بند کیے جائیں گے یا نہیں، فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہو گا جس میں تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔  اجلاس کے فیصلوں کا اعلان وفاقی وزیر شفقت دوپہر ساڑھے 12 بجے پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد انتقال کر گئے جب کہ مزید 2756 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مجموعی کیسز 3 لاکھ 76929 تک جا پہنچے ہیں۔

COVID-19
Comments (0)
Add Comment