لاہور: تھانے پر خودکش حملہ ناکام، دہشتگرد ہلاک

لاہور میں برکی روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) تھانے پر دہشت گرد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد نے برکی روڈ پر سی ٹی ڈی تھانے میں گھسنے کی کوشش کی اور ساتھ میں فائرنگ بھی کی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نے تھانے میں گھس کر فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرینیڈ، ایک خودکش جیکٹ اورپستول بھی  برآمد ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment