Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کورونا دوسری لہر: ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد

پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھرمیں اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔ این سی او سی نے ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر کہا ہے کہ ملک بھر میں سکول بند ہوں گے۔ این سی او سی نے واضح کیا ہے کہ پورے ملک میں ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے علمائے کرام سے بھی رابطے کیے گئے ہیں۔  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.