Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان: فوجی اڈے پر خودکش حملہ، 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ حملہ مشرقی صوبے غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نواح میں ہوا جو گزشتہ چند ماہ کے دوران سب بڑا حملہ ہے۔ مذکورہ حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی تنظیم یا گروہ نے قبول نہیں کی تاہم غزنی شہر میں طالبان اور افغان فورسز کے مابین جھڑپوں کی خبریں گردش میں رہتی ہیں۔ غزنی میں ہسپتال کے ڈائریکٹر باز محمد ہمت نے بتایا کہ ’30 لاشیں اور 24 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے، یہ سب سیکیورٹی اہلکار تھے’۔

دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں دھماکے سے اڑا دیا تھا۔ غزنی کے گورنر کے ترجمان وحید اللہ نے بتایا کہ ‘خود کش بمبار ہمیوی گاڑی کو اڈے کے اندر لے گیا اور دھماکا کردیا’۔ خیال رہے کہ چند روز قبل غزنی کے تاریخی شہر بامیان میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.