Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور چڑیا گھر ایک اور زرافے سے محروم ہوگیا

پشاور: چڑیا گھر میں افریقا سے لایا جانے والا زرافا وائرل انفیکشن کے باعث مر گیا۔ قائم مقام ڈائریکٹر چڑیا گھر اشتیاق خان نےمیڈیا کو  بتایا کہ زرافے کی طبیعت کئی دنوں سے خراب تھی اور اسے وائرل انفیکشن تھا جب کہ اس کا مناسب علاج کیا گیا  لیکن وہ مر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر میں 3 زرافے تھے اور اب ایک زرافے کے مرنے کے بعد باقی 2 زرافے رہ گئے ہیں جن کا خیال رکھا جا رہا ہے۔

قائم مقام ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تینوں زرافے افریقا سے 2018 میں لائے گئے تھے اور ایک زرافے کی قیمت ایک کروڑ روپے تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.