Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل: بم دھماکے میں نائب گورنر سمیت 3 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اپنے سیکرٹری اور پولیس گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے۔ مرکزی شاہراہ پر اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ڈپٹی گورنر کا قافلہ گزر رہا تھا۔ بارودی سرنگ دھماکے میں ڈپٹی گورنر کابل محب اللہ محببی، ان کے سیکرٹری اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم تینوں جانبر نہ ہوسکے۔

طالبان کے مقامی کمانڈر کی جانب سے واقعے کے فوری بعد جاری کیے گئے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.