Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات-

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،دو طرفہ باہمی اقتصادی و معاشی تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال-

وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی قیادت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مذہبی تاریخی اور تہذیبی بنیادوں پر استوار دو طرفہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں – مخدوم شاہ محمود قریشی-

پاکستان، کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اپنے برادرانہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے

متحدہ عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانی گذشتہ کئی دہائیوں سے یو اے ای کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں-

آئندہ سال، دوبئی میں منعقد ہونیوالی نمائش (ایکسپو 2020) میں پاکستانی پویلین، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین دہائیوں پر محیط دوستی کا مظہر ہو گا-

فریقین کے مابین پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کو یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور ان کے جلد حل کی ضرورت پر زور دیا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.