Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا کے تمام ن لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے میرے پاس ہیں، امیر مقام کا دعویٰ

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہےکہ  خیبرپختونخوا سے تمام 10ن لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے ان کے پاس ہیں۔  امیر مقام کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مضبوط ہو رہی ہے، یہ تحریک، پاکستان کی تحریک ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی جتنا ٹائم لگائیں گے، ملک کو نقصان ہوگا،انہوں نے اساتذہ کا کیا حال کیا ہے، اسٹیل ملز ملازمین بھی کس حال میں ہیں۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، غریب فاقہ کشی پر مجبور ہے، اس بار سینیٹ الیکشن نہیں ، عام انتخابات پہلے ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.