Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انجمن تاجران نوتھیہ بازار کے الیکشن کے سلسلے میں آج ایک پر وقار پروگرام-

انجمن تاجران نوتھیہ بازار کے الیکشن کے سلسلے میں آج ایک پر وقار پروگرام زیر صدارت تاجر اتحاد خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مجیب الرحمن ہوا.
جس میں صدارتی امیدوار اشفاق خلیل امیدوار برائے جنرل سیکرٹری فقیر محمد سابقہ صدر جاوید شینو ملک یوسف صدر عزیز خان، نصیرالدین ہاشمی انور خان رحمت اللہ اور کثیر تعداد میں دکانداروں نے شرکت کی. اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہا کہ الیکشن جمبورہت کا حسن ہے انشاءاللہ 2 جنوری 2021 کو اپنی رائے اس نوجوان قیادت کی حق میں استعمال کریں کیونکہ یہی نوجوان قیادت آپکے مسائل اور آپکے حق کے لیے ہر جگہ اور ہر مقام پر پل کا کردار ادا کریں گے اور آپکے حقوق کے لیے ہر مقام پر آواز اٹھایے گے اور ہم نوتھیہ بازار کے تمام غیرت مند تاجر برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ انکو کامیاب بنائیں اور ہم تاجر اتحاد نے پہلے بھی نوتھیہ کی حقوق کے لیے اواز اٹھائی ہے اور نوتھیہ بازار کے ہر مشکل وقت میں نوتھیہ کے دکانداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے تھے اور نوتھیہ بازار کی وجہ سے صدر عزیز الرحمان اور تاجر اتحاد کے صدر پر ڈسٹرکٹ حکومت کی طرف سے ایف آئی آر بھی ہو چکی ہے لیکن پھر بھی ہم نے کسی قسم وقت کی پروا نہیں کی اور تاجر برادری کی خدمت کے لیے ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور ہر وقت تاجر برادری کی مسائل کے لیے پشاور کینٹ کے تاجروں کو ایک پیج پر اکٹھے ہوئے اور ڈٹ کر مقابلہ کیا انشاءاللہ انکی کامیابی سے تاجروں کے لیے اچھا فیصلہ ہو گا اس سے تاجر برادری اور بھی مضبوط ہونگے آخر میں ملک و قوم کے لئے دعا کی-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.