Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا دورہ کرک۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا دورہ کرک۔ بانڈہ داﺅد شاہ ضلع کرک میں مشتعل افراد کے ہاتھوں جلائے گئے مندر کا معائنہ کیا۔ اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ آئی جی پی

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس (پریس ریلیز)

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی نے آج تحصیل بانڈہ داﺅد شاہ ضلع کرک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے گذشتہ روز علاقہ ٹیری میں مندر کا معائنہ کیا جس کو مشتعل افراد نے دھاوابول کر آگ لگائی تھی ۔ ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن فیروز شاہ، ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی اس موقع پر آئی جی پی کے ہمراہ تھے۔


اس موقع پر آئی جی پی کو رونما ہونے والے واقعے کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ آئی جی پی مندر کے مختلف حصوں میں گئے اور آگ سے پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ آئی جی پی نے دورے کی روشنی میں موقع پر موجود اعلیٰ پولیس حکام کو چند ایک ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی ڈاکٹر ثناءاللہ عباسی کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے تحت اقلیتوں کو حاصل بنیادی حقوق اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی پی نے کہا کہ مندر کو آگ لگانے کے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اور اس ضمن میں 31 افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔ باقی ملزمان کی نشاندہی ویڈیو کلپس اور فوٹیج کے ذریعے کی جارہی ہے جس کے بعد ان کی باقاعدہ گرفتاری عمل میں لائی جائیگی۔ ایک اور سوال کے جواب میں آئی جی پی کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو برابر مذہبی ، سیاسی اور سماجی آزادی حاصل ہے اور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق اور انکے مذہبی مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن حفاظتی اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ اور یقین دلایا کہ انہیں وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.