Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان – مرکزی تنظیم تاجران کے صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ کی قیادت میں کشمیر یوں سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی-

مردان – مرکزی تنظیم تاجران کے صدر اور صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ کی قیادت میں کشمیر یوں سے یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ریلی میں مردان کے مختلف بازاروں کے تنظیموں سمیت تاجروں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے بھرپورشرکت کی، مظاہرین نے مختلف پلے کارڈ وپوسٹراُٹھارکھے تھے جن پرمختلف نعرے،کشمیر بنے گاپاکستان، پاک فوج زندہ باد،انڈیامردہ باد،ہم فوج کے شانہ بشانہ ہرقسم قربانی کیلئے تیار ہے،ہندوستان کشمیرپرناجائزقبضہ سے باز رہے درج تھے ریلی مردان چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری سے شرو ع ہوکر کالج چو ک پہنچ کر جلوس شکل اختیار کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر اور ر صوبائی جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ، چیئرمین غلام سرور صراف، وقار باچہ، والد میرکشمیری، حاجی اویس، شاہ خالد،امتیاز،بجت منیر،شاہ جہان،حافظ نعیم، کشرخان،شاہ جی،زمان مشوانی،بہادر شیرآفریدی،حکیم خان ذادہ،عبدالرؤف، وسیم خان،اوردیگر مقررین نے کہاکہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے کشمیرپر انڈیاکی جارحیت ناقابل برداشت ہے عوام فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے ہندوستان کشمیر پر ناجائزقبضہ سے باز رہے اگر اُس نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور کشمیر کے عوام پر ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑنا بند نہ کیے تو پاکستان کے کروڑوں عوام جذبہء جہاد سے سرشارہوکرفوج کے شانہ بشانہ ہندوستان کا اینٹ سے اینٹ بجاد یں گے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ چارٹرکے مطابق کشمیری عوام کو حق خوداردایت دی جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.