Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیوٹ مردان کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط-

پروگرام میں پولی ٹیکنک ایجوکیشن کے پرنسپل انجنیئر مقصود، انسٹیوٹ منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اصغرخان،ممبرشیرمحمد،پروفیسر عظیم کے علاوہ ممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی، تاجربرادری نے شرکت کی۔

0 78

مردان چیمبرآف کامر س اینڈانڈسٹری میں زیر صدارت ظاہر شاہ ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیوٹ مردان کے مابین ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئی۔پروگرام میں پولی ٹیکنک ایجوکیشن کے پرنسپل انجنیئر مقصود، انسٹیوٹ منجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اصغرخان،ممبرشیرمحمد،پروفیسر عظیم کے علاوہ ممبرز ایگزیکٹیو کمیٹی، تاجربرادری نے شرکت کی۔اس معاہدے کی کی روسے مردان چیمبر آف کامرس اینڈا نڈسٹری گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹیوٹ مردان سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن میں معاونت حاصل کریگا اور متعلقہ سیکٹر ز میں ڈپلومہ ہولڈرز ٹیکنکل سٹاف کو مختلف انڈسٹریزاور SMEمیں سہولت فراہم کریگا جس سے کاروبار کو جدید طریقوں سے استوار کرنے میں بہت مدد ملے گااور جاب کے سائل پر بھی بہت حد تک قابو پایا جاسکے گا۔صدر ظاہرشاہ نے کہا کہ وہ افراد جو ہنرمند ہے مگر اُسکے پاس اپنے ہنر کا کوئی ثبوت یا سرٹیفیکٹ موجود نہیں ہے اُسکو اس ضمن میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے اپنے ہنر کا سرٹیفکیٹ ملے گا جس سے ہنرمند افراد کو جاب تلاش کرنے میں بہت مدد ملے گا۔صدرظاہر شاہ نے کہاکہ مردان کے ہنرمند افراد کو ایک چھت کے نیچے جاب سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے مردان چیمبر اور پولی ٹیکنک ایجوکیشن مردان کے اشتراک سے ایک جاب فیئر کا انعقاد بھی کیا تھا جس سے ہنرمند افرادکوبہت اچھا ریسفانس ملاتھا۔شرکاء سے پولی ٹیکنک ایجوکیشن کے پرنسپل انجنیئر مقصودنے کہا کہ ہماری کوشش کہ مردان کے نوجوانوں میں ٹیکنکل ایجوکشن کو فروغ دیا جائے تاکہ وہ اس قابل ہوسکے کہ ایک ادارے میں بہتر جاب تلاش کرسکے اور ادارے کو بہترین ٹیکنکل سپورٹ فراہم کریں اس سے نہ صرف ملکی معیشت پر بہت اچھااثر پڑیگابلکہ معاشرے میں قابل اور ٹیکنکل ہنرمند فراد کا اضافہ ہوگا۔پروگرام کے آخر میں مردان چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اورپولی ٹیکنک ایجوکیشن مردان کے مابین معاہمتی یاداشت پر دستخط کردئے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.