Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: نجی ہاسٹلز میں رہنے والے طلباء کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر اتنظامیہ کی کارروائی کے خلاف نجی ہاسٹلز کے طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچھ وقت تک یونیورسٹی روڈ کو بند رکھا۔ ضلعی انتظامیہ کا نجی ہاسٹلز میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف کارروائی کے دوران طلباء بپھر گئے اور احتجاج شروع کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے دوران متعدد طلباء اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پتھر لگنے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق تھانہ یونیورسٹی ٹاون میں تاحال کسی کے خلاف بھی مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ایف آئی آر درج ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.