Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس اسسٹنس لائنز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف شعبوں اور استقبالیہ کا معائنہ کیا-

واجد ہوتی-مردان 

پولیس اسسٹنس لائنز نے سال 2020کے دوران 38444شہریوں کو قانونی مدد فراہم کی۔*
جن میں کرایہ داررجسٹریشن اوراشیاء گمشدگی کی11842،لیگل ایڈوائز، بچوں کی گمشدگی، گاڑیوں کی ویریفیکشن کی 18602اور مختلف اقسام کی کریکٹر، آرمڈ فورسز اور اسلحہ ویریفیکیشن کے 8000درخواستوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس اسسٹنس لائنز کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مختلف شعبوں اور استقبالیہ کا معائنہ کیا پولیس اسسٹنس لائنز میں موجود درخواست گزار شہریوں سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سہولیات اور قانونی مدد کے بارے میں معلومات دریافت کی۔ اس موقع پر انچارج پال برانچ سب انسپکٹر محمد آیاز و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ انچارج پال برانچ نے ضلعی پولیس سربراہ کو پولیس اسسٹنس لائنز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں سال 2020کے دوران 38ہزار 444شہریوں کو قانونی مدد فراہم کی گئی جن میں کرایہ داررجسٹریشن اوراشیاء گمشدگی کی11842،لیگل ایڈوائز، بچوں کی گمشدگی، گاڑیوں کی ویریفیکشن کی 18602اور مختلف اقسام کی کریکٹر، آرمڈ فورسز اور اسلحہ ویریفیکیشن کے 8000درخواستوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس اسسٹنس لائنز کے جملہ سٹاف کو عوام الناس کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی ہدایات دیئے اور فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دینے کی تلقین بھی کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.