Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاورآل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے بجلی کی جان لیوا حادثات،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ملک بھر میں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے-

احتجاجی مظاہر ہ و ریلی
پشاور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی قائدین کی کال پر واپڈا کی مجوزہ نجکاری’ بھرتی میں غیر معمولی تاخیر واپڈا میں بڑھتے ہوئے بجلی کی جان لیوا حادثات،مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف ملک بھر میں واپڈا ملازمین نے احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلی نکالی۔ اس سلسلے میں صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال،سیکرٹری نورالامین حیدرزئی،نصیر اللہ مہمند،محمد حسین یوسفزئی،یاسر کامران ،ناصر خان ،شفیع اللہ ، طارق خان اور دیگر کی قیادت میں واپڈا کے سینکڑوں محنت کشوں نے امن پارک سے ریلی نکال کر پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے حکومت اور واپڈا کے مجوزہ نج کاری کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔مظاہرین سے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال ‘ سیکرٹری نور الامین حیدر زئی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ۔واضح کیا کہ ریاستی مدینہ کا ماڈل پیش کرنے ، ایک کرروڑ نوکریاں دینے والی تبدیلی ، انصاف اور اصلاحات کی دعویدار حکومت عالمی مالیاتی اداروں کی ناجائز دبائو میں آکر واپڈا جیسے منافع بخش ادارے کی بندر بانٹ کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔لیکن واپڈا کے غیور محنت کش اپنی جانوں پر کھیل کر کسی بھی قیمت پر واپڈا کی نج کاری نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ واپڈا کی نج کاری سے نہ صرف بے روزگاری میں اضافہ ہوگا بلکہ بجلی مزید مہنگی ہوجائے گی ۔جس کے منفی اثرات ملکی معیشت اور غریب عوام پر مرتب ہونگے ۔انہوںنے مزید کہاکہ ملک و قوم کی روشن مستقبل کی خاطر ملک بھر کے تمام تقسیم کارکمپنیوں کو تحلیل کرکے ماضی کی طرح واپڈا میں ضم کیاجائے۔تاکہ غیر ضروری اخراجات پر قابو پاکر واپڈا کو ایک منافع بخش اور ترقیافتہ ادارہ بنایا جاسکے ۔نیزعوام کو مہنگی ترین بجلی اور لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات دلانے کیلئے ہائیڈل پاور سٹیشنز کی تعمیر کو یقینی بناکرواپڈا میں خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی کیاجائے۔اورمہنگائی ‘ بے روزگاری کے خاتمے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرکے مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیاجائے ۔واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں واپڈا ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلی نکالی۔ آخر میں انہوں نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے حکومت کو خبردار کیا کہ اگرہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ملک بھر میں بلیک آئوٹ کرنے سے گریز نہیں کیاجائیگا۔
جاری کردہ
گوہر علی گوہر’سیکرٹری اطلاعات
14جنوری 2021

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.