Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا۔

بل کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے لوگوں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ کو تشدد قرار دے دیا گیا۔

پشاور: واجد ہوتی
خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کرلیا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے بتایا کہ گھریلو تشدد کیخلاف بل کو اسمبلی سے پاس کرکے صوبے کیلئے قانون بنا دیا گیا۔خبر کے مطابق صوباٸی وزیرقانون سلطان محمد خان نے دن رات محنت کرکے اس بل کی منظوری کو یقینی بنایا۔اور یہ وہ کام ھے۔جو پاکستان کی گذشتہ 72 سالہ تاریخ میں نھی ھوا تھا۔سلطان محمدخان کے مطابق خواتین پر گھریلو تشدد نہ صرف اسلامی روح کی منافی ھے۔بلکہ قومی اور بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی اور خواتین کے استحصال کے مترادف ھے۔لیکن بدقسمتی سے ملکی سطح پر انکی لیے موثر قانون موجود نھی تھا۔جو اب انشااللہ بن گیا۔
بل کے تحت خواتین پر تشدد کرنیوالے لوگوں کو پانچ سال تک قید کی سزا ہوگی۔ بل میں خواتین پر معاشی، نفسیاتی و جنسی دباؤ کو تشدد قرار دے دیا گیا۔
قانون کی روشنی میں ضلعی تحفظاتی کمیٹی بنائی جائے گی جو متاثرہ خاتون کو طبی امداد،پناہ گاہ اور معقول معاونت فراہم کریگی۔ گھریلو تشدد کے واقعات کی رپورٹ کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ تشدد ہونے کی صورت میں 15دن کے اندر عدالت میں درخواست جمع کرائی جائے گی اور عدالت کیس کا فیصلہ 2ماہ میں سنانے کی پابند ہوگی۔عوامی حلقوں نے صوباٸی وزارت قانون اور سلطان محمد خان کی بے لوث محنت اور اس قانون کو سراھتے ھوٸے یقین ظاھر کیا ھے۔کہ اس قانون سے خواتین پر گھریلو تشدد جیسے قبیح عمل پر بہت حد تک قابو پالیا جاٸیگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.