Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بی اوجی یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس کا 42واں اجلاس-

بی اوجی یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس کا ہائی رسک زون میں عملے کو تحفظ کے لئے پی پی ایز یقینی بنانے کی ہدات -

بی اوجی یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس کا ہائی رسک زون میں عملے کو تحفظ کے لئے پی پی ایز یقینی بنانے کی ہدات-

بی اوجی ا یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس نے کوروناکے حوالے سے میٹنگ میں انتظامات کاجائزہ لیا گیااوروباء سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوے ہسپتال انتظامیہ کو
ہائی رسک زون میں عملے کو تحفظ کے لیے حفاظتی سامان خریدنے کی منظوری دی۔

بی اوجی یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس کا 42واں اجلاس چیرمین بی اوجی ڈاکٹرفضل ہادی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ بی اوجی ممبرز طاہر علی خان، عطاواللہ خان طورو، ڈاکٹر شاہد خٹک اور رحیم اللہ یوسفزئی نے میٹنگ میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈین و سی ای او باچاخان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل، ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹرمختیار علی، ہسپتال ڈائیریکٹر داکٹر طارق محموداور دوسرے افسروں نے شرکت کی۔

ہسپتال ڈائیریکٹر داکٹر طارق محمودنے کورونا انتظامات کے حوالے سے بی او جی کوروباء سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے اگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریڈ زون جسمیں کورونا مریضوں کیلیے قائم ائی سی یو،فلٹر او پی ڈی، ایچ ڈی یو، ائیسولیشن وارڈ شامل ہیں میں ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کو حفاظتی سامان کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے بی اوجی سے عملے کیلئے ہینڈ سینٹائزر، دستانے،کلورین اور صابن کی کھپت میں اضافہ کی وجہ یہ اشیاء خر یدنے کی منظوری کی درخواست کی۔
بی اوجی نیئی سی یو،فلٹر او پی ڈی، ایچ ڈی یو، ائیسولیشن وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے عملے کے ہدمات کو سراہااور ان سمیت ہسپتال کے تمام عملے کو حفاظتی سامان کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنانے کی ہدایت کی۔سکے۔

ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹرمختیار علی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر جو 2نومبر کو شروع ہوئی سے لے کر اب تک مردان میڈیکل کمپلیکس میں 2158 مشتبہ مریضوں کو لایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ لائے گئے مریضوں میں 79 کا ٹیسٹ مثبت ایا جس میں مریض انتقال کر چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ دوسری لہر کے دوران اب تک ہسپتال کے عملے کے 93 افرادمیں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی جس میں 23 ڈاکٹر ز،۵ نرس اور 11 دیگر عملے کے افراد شامل ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر معتصم باللہ نے کہا کہ دوسری لہر میں 28 بچوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دوسری لہر کے دوران 565 بچوں کے ٹسٹ کئے گئے جن میں 28 بچوں میں بھی وائرس پایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں ا یم ٹی ائی مردان میڈیکل کمپلیکس میں کسی ایک بچے میں بھی وائرس کا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری لہر کافی تیز اور خطرناک ہے جس سے بڑی عمر کے افراد کے ساتھ بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.