Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا سوات، بونیر اور شانگلہ کا دورہ۔

پریس ریلیز۔
مورخہ 17جنوری2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا سوات، بونیر اور شانگلہ کا دورہ۔
عمائدین علاقہ، پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم بھرپور احتجاج کرے گی،19 جنوری کو چور اعظم کی چوریوں کی تفصیل قوم کو بتائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو بتائیں گے کہ اسرائیل، بھارت، امریکہ اور دنیا کے دیگر ملکوں سے عمران نیازی کو کھربوں روپے کیوں بھجوائے گئے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران نیازی نے کھربوں روپے فارن فنڈنگ لے کر پاکستان کے قومی مفادات کا سودا کیا، فارن فنڈنگ کے پیسے سے عمران نیازی نے ملک کے اندر اور باہر جائیدادیں بنائیں، علیمہ باجی کی سلائی مشینیں تو بہانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چور چور کا شور مچانے والا سب سے بڑا چور اور چوروں کو پناہ دینے والانکلا۔
انہوں نے کہا کہ عمران نیازی قوم کا آٹا، چینی، دوائی بجلی، گیس، ترقی، روزگار، معیشت، تجارت، سب کچھ کھا گیا،جب سے چور عمران آیا ہے، پاکستان میں ہر چیز چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
چور عمران سے ایک ایک پائی کا حساب لیں گے، دوسروں کی تلاشیاں لینے والے کی اپنی تلاشی کا وقت آگیا ہے، بھاگنے نہیں دیں گے، عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی، الیکشن کمشن سے فیصلہ لیں گے اور اس چور کو گھر بھجوائیں گے۔
انجینئر مقام کی تمام پارٹی کارکنان سے الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کوگھر بھیجنے تک چھین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.