Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایبٹ آباد پولیس کا گزشتہ دو روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ۔

ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ،ناکہ بندیوں، سرچ آپریشنز اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون-

مورخہ 17 جنوری 2021
ایبٹ آباد پولیس کا گزشتہ دو روز کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ۔
ضلع بھر میں مخصوص اوقات میں ناکہ بندیوں کا انعقاد، مخلتف تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز ، منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں ، ناجائز اسلحہ ، منشیات برآمد ، مجرمان اشتہاری گرفتار ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی کی ہدایت پر گزشتہ روز ضلع کے مختلف حصوں میں ناکہ بندی کے دوران 313 غیر قانونی موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی، 371 گاڑیوں سے غیر قانونی کالے شیشیے اتارے گئے ، 10 کے خلاف زیر دفعہ 279 پی پی سی کے تحت مقدمات قائم ، ناکہ بندیوں پر 04 افراد 03 کلو چرس، 150 بوتل شراب سمیت گرفتار انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات قائم ، 03 پستول 25 کارتوس برآمد ، 108 ریکارڈ یافتہ ، عادی مجرمان ، مشتبہ افراد کی گرفتاریاں ، 11گاڑیوں پر نصب غیر قانونی فلیشر، پولیس لائیٹس اتاری گئیں ۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ حویلیاں اور ناڑہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،200 سے زائد گھروں کی بزریعہ لیڈیز پولیس تلاشی ، 02 رائفلیں، 08 پستول ، 02 رپیٹر ، 04, بندوقیں اور 150 کارتوس برآمد ۔
منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون گزشتہ دو روز میں 08 کلو چرس ،90 بوتل شراب ،01 کلو ہیروئن برآمد خاتون منشیات فروش سمیت 05 کے خلاف مقدمات قائم ، اسی عرصہ کے دوران قتل ، چوری ، اور فراڈ کے کیس میں مطلوب 04 اشتہاری گرفتار
ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ ،ناکہ بندیوں، سرچ آپریشنز اور منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون، مجرمان اشتہاریوں اور انہیں پناہ فراہم کرنے والوں کے ٹھکانوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ، ضلعی پولیس سربراہ یاسر آفریدی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دیں ۔
ترجمان ایبٹ آباد پولیس

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.