Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھرمیں آج سے 9 ویں سے 12 تک کلاسز کا آغاز ہوگیا

ملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی اداروں کو کھولنے کا سلسلہ آج 18 جنوری سے شروع ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 9 ویں سے 12 ویں، اے لیولز، او لیولز اور کالجز میں تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے پر بچوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ بچوں کا مستقبل ہماری پہلی ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کا آغاز 53 دنوں بعد ہوا ہے۔ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیم کا سلسلہ یکم فروری سے شروع ہوگا۔ ہائير ايجوکيشن کے انسٹی ٹيوٹس اور جامعات میں بھی يکم فروری سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔

ٹھنڈ کے باوجود بڑی تعداد میں بچوں نے تعلیمی اداروں کا رخ کیا۔ اس موقع پر درس گاہوں کے مین گیٹ پر بچوں کا درجہ حرارت چیک کیا، جب کہ ان کے ہاتھوں کو بھی سینیٹائز کیا گیا۔ اسکول آنے والے اسٹاف ممبران اور اساتذہ کے بھی درجہ حرارت چیک کیے گئے۔ تعلیمی اداروں کی جانب سے بچوں کو فیس ماسک کے استعمال اور سماجی رابطے پر بھی زور دیا گیا۔ کلاسز میں تدریسی عمل کے آگاز سے قبل جماعتوں اور اسکول کو مکمل طور پر سینیٹائز بھی کیا گیا۔

 

قبل ازیں کرونا ایڈوائزری گروپ پنجاب کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت کے مطابق اسکول کھولنے کے معاملے پر این سی او سی کے اجلاسوں میں خاصی تفصیل سے بات چیت ہوئی جس میں این سی او سی نے رائے مانگی تھی۔ ماہرین نے کہا ہے کہ وہ اِس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو مستقل بند نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن صورتِ حال دیکھ کر تعلیمی اداروں کو کھولا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.