Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شیخ رشید نے اليکشن کميشن دفتر کے باہر احتجاج پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو خبردار کر دیا

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اليکشن کميشن دفتر کے باہر احتجاج پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو خبردار کر دیا۔  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف رکاوٹ نہیں ڈالیں گے لیکن قانون توڑا تو ایکشن ہوگا۔ شیخ رشید نے کہا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی جائے۔

ن ليگ کی جانب سے اليکشن کيلئے فنڈ لینے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جس ملک سے ايل اين جی خريدی اس سے فنڈنگ بھی ہوئی اور ن ليگ نے اليکشن اخراجات کيلئے فنڈنگ موصول ہونے کی تصديق کی۔ نواز شریف کی وطن واپس سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ ايکسپائر بھی ہوگيا تو سفارتخانے سے اجازت نامہ جاری کروا ديں گے۔ نواز شريف مجرم ہيں، وطن واپس آنے والے بنيں۔ فارن فنڈنگ کیس سے متعلق انکا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ ہوئی لیکن غلط طریقے سے کچھ نہیں ہوا اور انہی ذرائع سے فنڈنگ ہوئی جہنوں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.