Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ریٹیل فارمیسی کا افتتاح-

ایک چھت کے نیچے تمام معیاری ادویات کی فراہمی-

پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب چیف ایگزیکٹیو ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ/کے ایم سی /کے سی ڈی اور ڈین خیبرمیڈیکل کالج نے باقاعدہ طور پر ریٹیل فارمیسی کا افتتاح آج بروز پیر 18 جنوری 2021 کو کر دیا اس موقع پر اُن کے ہمراہ ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم ، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر اظہر اور دیگر منیجریل سٹاف موجود موجود تھے۔

یہ فارمیسی موجود ہ بورڈ آف گورنر کا خواب تھا ۔ انھوں نے ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم کو احکامات جاری کیے کہ اس فارمیسی کو بنا کسی روکاٹ کے پائیں تکمیل تک پہنچائیں۔

پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم نے 6 دسمبر 2020 کو ایکٹنگ چارج ملنے کے بعد ہنگامی بنیادوں پر ایک مہینے کے اندر اس فارمیسی کومکمل کیا۔ اس فارمیسی سے ہسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ او۔پی ۔ڈی کے مریض بھی مستفید ہونگے ۔اور انکو معیاری ادویات کم قیمت پر میسر ہونگے۔

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ بورڈ آف گورنر ہمہ وقت کوشش کر رہی ہے کہ وہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی موجودہ انتظامیہ کو مکمل مالی اور تکنیکی معاونت کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی مددفراہم کر رہی ہیں ۔ موجودہ بورڈ آف گورنر نے پہلے سے اجازت دی ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائے اور نامکمل پروجیکٹس کو جلد از جلد مکمل کی جائی۔ تاکہ اس ہسپتال کو بین الاقومی معیار کا ہسپتال بنایا جائے۔

محکمہ صحت سے فارمیسی لائسنز اور دیگر ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فارمیسی لائسنز کے مطابق 5نئے فارماسسٹ ، 4 فارمیسی ہیلپر اور 3 کیشئر بھرتی کیے گئے۔جو 24 گھنٹے ہر شفٹ میں ڈیوٹی انجام دینگے۔ یہ ریٹیل فارمیسی ہسپتال کے منیجر فارمیسی سیماء سمین کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرےگا۔

دورجدید کی ریٹیل فارمیسی کے انعقاد کا مقصد مریضوں کو معیاری ادویات اور آلات جراحی رعیتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

ہسپتال میں ریٹیل فارمیسی کا قیام موجودہ انتظامیہ کے لئے ایک چیلنج تھا مگر ٹیم کے ٹی ایچ کے انتھک محنت اور بورڈ آف گورنر کی معاونت سے اس کو مکمل کیا گیا۔

مستقبل قریب میں اس فارمیسی کی دو دیگر شاخیں بھی کھولی جائے گی۔ ایک آپریشن تھیٹر کے بلکل سامنے اور دوسری ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ جس سے آپریشن تھیٹر اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی کے مریضوں کو ایک چھت کے نیچے تمام ادویات میسر ہونگی۔

پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم جب میڈیکل ڈائریکٹر تھے تو اس وقت انھوں نے ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کےسامنے آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز کے مریضوں کے لئےآئی بی پی فارمیسی بنائی تھی ۔جس سے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ تھا۔اور اس فارمیسی نے بہت کم وقت میں معیاری ادویات رعایتی نرخ پر فراہم کرنے کے علاوہ ہسپتال کو بھی مالی معاونت میں مدد فراہم کی ۔ اور اس وقت تقریباً 300ملین سے زیادہ کمائی کی تھی جو بعد میں سابقہ ڈائریکٹر نے بند کر دی ۔ جس سے مریضوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پروٹوکول
ایم ٹی آئی کے ٹی ایچ/ کے ایم سی/ کے سی ڈی پشاور

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.