Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

بھارت کی ریاست کرناٹک میں دھماکہ،8افراد ہلاک دو زخمی

بھارت کی ریاست کرناٹک میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ میں 8افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک میں دھماکے سے8افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ دھماکہ کان کنی کے لیے بارود ٹرک میں منتقل کرنے کے دوران ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈائنامائیٹ سے بھری گاڑی میں دھماکہ ریاست کرناٹک کے علاقے شیو موگا میں ہوا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا اور مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.