Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

مظفرگڑھ:پولیس موبائل پر فائرنگ گرفتار ڈاکو زخمی،ملزمان فرار

مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں گرفتار ڈاکو زخمی ہوگیا،حملہ آور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

مظفرگڑھ کے علاقے شہرسلطان میں ریکوی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم پر موٹر سائیکل سوار 4 مسلح افراد نے فائرنگ کردی.پولیس ترجمان کیمطابق پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس موبائل میں موجود گرفتار ڈاکو منظور حسین زخمی ہوگیا.واقعے کے بعد حملہ آور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.پولیس ترجمان کیمطابق منظور حسین اور اسکے ساتھی ڈاکو کو 20 جنوری کو پولیس نے جڑھ رتھیب سے شہریوں کی مدد سے گرفتار کیا تھا.زخمی ڈاکو 20 سے زائد قتل،ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہے جسے گزشتہ رات ریکوری کے لیے لے جایا جارہا تھا.زخمی ہونے والے ڈاکو کو دیہی مرکز صحت شہر سلطان منتقل کردیا گیا.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.