Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور کا دارالامان جنسی اور جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا ہے۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مدیحہ نثار کاالزام

 ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رکن  خیبر پختونخوا اسمبلی مدیحہ نثار نے الزام عائدکیا ہےکہ پشاور کا دارالامان جنسی اور جسمانی زیادتی کا اڈا بن گیا ہے۔  خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس میں الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مدیحہ نثار نے کہا کہ دارالامان کی انچارج بچوں سے اپنے گھر کے کام کرواتی ہیں اور عطیے میں دی گئی اشیاء بازاروں میں فروخت کردی جاتی ہیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے دارالامانوں کی انکوائری ہونی چاہیے ۔ ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے الزامات کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنا دی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.