Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملکی معروف کمپنی سبروسو میں معاہدہ طے پا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملکی معروف فوڈ کمپنی سبروسو کے مابین پی ایس ایل سیزن سکس کے لئے معاہدہ ہو گیا معاہدے کی تقریب میں سبروسو کے سلمان صابر اور اسلام آباد یونائیڈ کے جی ایم ریحان الحق نے ایم او یو پر سائن کئے

ملکی معروف برانڈ سبروسو اور پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیڈ کے مابین مین ٹائیٹل سپانسر شپ کا معاہدہ ہو گیا
ایم او یو پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سبروسو کے سلمان صابر کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ہم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی بنیاد رکھی ہمارا مقصد اپنی عوام کے جنون کرکٹ سے وابستہ ہونا تھا اور توقعات سے بڑھ کر پذرئیرائی ملی اب ہم مستقبل میں ٹیلنٹ ہنٹ کی جانب جائیں گے

اسلام اآباد یونائٹیڈ کے ریحان الحق کا کہنا تھا کہ تین سال سے مسلسل پارٹنر شپ کے بعد اب ہم سبروسو کے ساتھ ملکر ایمرجنگ پلیئرز پر توجہ دیں کیونکہ پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک سسٹٹم کے بعد نئے ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانے کے لے اپنا کردار ادا کریں گے

اس موقع پر کپتان اسلام آباد یونائیڈ شاداب خان نے کہا کہ تین سال سے سبروسو ہمیں سپانسر کر رہا ہے اور ٹیلنٹ ہنٹ سے ہم سے بہتر کھلاڑی منظر عام پر آئیں گے اور ساتھ ہی گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان اور ٹیم کو مستقبل میں فایدہ پہنچے گا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسسٹنٹ کوچ سعید اجمل نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پی ایس ایل کی میچز میں شائقین کرکٹ گراونڈ میں موجود ہوں۔ میچزصرف ایک یا دو شہروں میں نہیں بلکہ پورے پاکستان کی گراونڈز میں ہونے چاہیے
ساٹ

سعد اجمل نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ہمارے لئے بہت ضروری ہے، قومی ٹیم جس انداز سے کھیل رہی ہے امید ہے دوسرے ٹسٹ میں بھی فتح حاصل کر لیں گے ۔۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ سپنرز کے لئے بھی بھئ سکلز کمپ ہونا چاہیے اور اگر پی سی بی نے مجھے بلایا تو میں دستیاب ہونگا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.